ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے لاس ویگاس فائرنگ پراظہارِافسوس کیا

راہل گاندھی نے لاس ویگاس فائرنگ پراظہارِافسوس کیا

Tue, 03 Oct 2017 23:52:10    S.O. News Service

نئی دہلی،3اکتوبر( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے امریکہ کے لاس ویگاس شہر میں ایک کنسرٹ کے دوران فائرنگ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں اظہارِ تعزیت کیاہے۔راہل گاندھی کے دفتر نے اپنے سرکاری ٹوئٹ ہینڈل پر پوسٹ کیاہے کہ لاس ویگاس میں خوفناک میں واقعہ کے بارے میں اداس ہوں۔ اس مہلک تشدد کی وجہ سے میرا دل متاثرہ خاندانوں کے لیے رورہاہے۔غور طلب ہے کہ مہاتما گاندھی کے 148 ویں یوم پیدائش پردنیا جب بین الاقوامی عدم تشدد دن منا رہی تھی، اسی دوران امریکہ کے لاس ویگاس میں ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیفن نامی ایک شخص نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ واقعہ میں59 افراد ہلاک ہوئے جبکہ527 افرادزخمی ہوئے۔


Share: